10:55 am
آزادحکومت ملکی تعمیر و ترقی میںبھر پور اقدامات کر رہی ہے، فاروق حیدر

آزادحکومت ملکی تعمیر و ترقی میںبھر پور اقدامات کر رہی ہے، فاروق حیدر

10:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری سردار کاشف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی عوامی فلاح و بہبود تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس سے آزاد کشمیر بھر میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ہر حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود جماعت کے نظریاتی
کارکنان بالخصوص نوجوان مایوسی و مشکلات کا شکار ہیں جماعت اور جما عتی کارکنان دن رات کاوشوں سے کمایاب ہونے والے امیدواران اپنے ذژاتی مفادات حاصل کرنے کے بعد کسی کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی جماعت کی مضبوطی پر توجہ دیتے ہیں صرف مخصوص لوگوں اور رشتہ داروں پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر جو صدر جماعت بھی ہیں انہیں اس طرف توجہ دینی چاہیے اور جماعت کی کامیابی و مضبوطی کے لیے کام کرنے والے کارکنان کے مسائل و مصائب پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور جماعت کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جماعت کے نام پر اپنے مفادات اور وزارتیں حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کریں ۔

تازہ ترین خبریں