10:59 am
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، چوہدری جہانگیر

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، چوہدری جہانگیر

10:59 am

میرپور(نامہ نگار)تحریک انصاف آزادکشمیر کے اورسیز رہنما چوہدری محمد جہانگیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیریوں میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے آئندہ آزادکشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک انصاف کی رکنیت سازی کی مہم کو جس تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں
وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جو کہ بیرسٹر سلطان پر کھلا اعتماد ہے آزادکشمیر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور آزادکشمیر کے عوام قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کو آزادکشمیر کا وزیراعظم دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں چوہدری جہانگیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور آزادکشمیر ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

تازہ ترین خبریں