11:04 am
حکومتی اعلانات اور دعوے ہوائی اعلانات ثابت ہوئے، شہریوں کو مشکلات

حکومتی اعلانات اور دعوے ہوائی اعلانات ثابت ہوئے، شہریوں کو مشکلات

11:04 am

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)حکومتی اعلانات اور دعوے ہوائی اعلانات ثابت ہوئے،دارلحکومت مظفرآباد اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول کا حصہ بن گئی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلانات کے برعکس دارلحکومت مظفرآباد
میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی معطل اور الیکٹرونکس اشیاء کا استعمال نا ممکن ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔دارلحکومت مظفرآباد کے عوامی،سیاسی،سماجی،کاروباری حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر برقیات،چیف سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں