06:43 am
محکمہ جنگلات پونچھ کی کارروائی ، کمپارٹمنٹ نمبر 1اور 2 سے4 مکانات مسمار

محکمہ جنگلات پونچھ کی کارروائی ، کمپارٹمنٹ نمبر 1اور 2 سے4 مکانات مسمار

06:43 am

محکمہ جنگلات پونچھ کی کارروائی ، کمپارٹمنٹ نمبر 1اور 2 سے4 مکانات مسمار کسی بھی شخص کو محکمہ جنگل کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،ظاہر اقبال راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) محکمہ جنگلات ضلع پونچھ نے کمپارٹمنٹ نمبر 1اور 2رقبہ جنگلات بڑواٹھیاں کالونی مدارپور میں چار مکانات /شیڈز مسمار کر دیئے ،محکمہ جنگلات ضلع پونچھ نے ڈی ایف او ظاہر اقبال خان کی قیادت میں محمد شبیر سکنہ مدارپور کا زیر تعمیر گھر ، طاہر سکنہ خواص چمبہ گلی کا شیڈ ، بڑواٹھیاں کالونی ہجیرہ میں خلیل اور شوکت کا مکان جبکہ تاج دین کا رقبہ جنگل میں بنا مکان کا ایک حصہ مسمار کر دیا ، مسمارگی کاروائی میں ڈی ایف او کے علاوہ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی حصہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی ایف او ظاہر اقبال خان نے عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات ضلع پونچھ کسی بھی شخص کو محکمہ جنگل کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دے گا ۔عوام مالی نقصان سے بچنے کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی پر تعمیرات سے گریز کریں ، جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، محکمہ جنگلات کے رقبضہ پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاتخصیص کاروائی جاری رہے گی ، مسمارگی کاروائی میں کسی اثر و رسوخ کی پرواہ نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پر قبضہ کرنے والو ںکے خلاف مسمارگی کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔ عوام علاقہ محکمہ جنگلات سے تعاون کریں تاکہ جنگلات کے باعث پونچھ کی جو خوبصورتی ہے وہ قائم رہے ۔اس موقع پر عوام علاقہ نے محکمہ جنگلات کے ذمہ داران و ملازمین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ڈی ایف او ظاہر اقبال خان کے ہمراہ بلاک آفیسر ہجیرہ محمد انور ،بلاک آفیسر شفقت اقبال ، چوہدری جبیر، محمد لطیف، محمد ظہیر، محمد ممتاز ، محمد سجاد ،اسلم شاہ ، محمد فرید اور دیگر موجود تھے ۔ عوام علاقہ نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کوسراہا ۔سب ڈوثیرنل مجسٹریٹ ہجیرہ سید ممتاز کاظمی نے ڈی ایف او سردار ظاہر اقبال خان کی تحریک پر کمپارٹمنٹ نمبر 1,2پر کسی بھی قسم کی تعمیرات اور لکڑی کی نکاسی کے خلاف دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے ، دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مرتکب افرادا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ مسمار

تازہ ترین خبریں