06:45 am
دھیرکوٹ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،ڈیلرزپریشان

دھیرکوٹ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،ڈیلرزپریشان

06:45 am

دھیرکوٹ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،ڈیلرزپریشان دھیرکوٹ میں 220ٹن کی الوکیشن ہے،محکمہ 70ٹن آٹا مہیا کرنا چاہتا ہے دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف)آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، محکمہ خوراک بے بس۔ڈیلر فوڈ انسپکٹر کے پاس پہنچ گئے۔ محکمہ بے بسی کا اظہار کر رہا ہے۔ جب تک مالیات نے پیسہ ریلیز نہیں کیا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ صرف سب ڈویژن دھیرکوٹ میں 220ٹن کی الوکیشن ہے۔محکمہ 70ٹن آٹا مہیا کرنے کی آفر کر رہا ہے۔ ایسے میں باہر سے آنے والا آٹا جس کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔لوگ خریدنے پر مجبور ہیں۔جس کی ایک درجن تک کوالٹیاں مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ توڑوں پر مختلف ناموں سے سٹوروں میں دستیاب ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا فی الفور ضرورت کے مطابق مہیا کیا جائے رمضان کا مہینہ سر پر ہے ایسے میں مہنگائی نے عوام کا جینادو بھر کر دیا ہے۔وہاں آٹے کا بحران بھی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں اور محکمہ خوراک ،مالیات کا مسئلہ حل کروائیں۔ ریاست میں آنے والے آٹا نصف قیمت پر گلگت بلتستان میں سپلائی دی جا رہی ہے۔ یہاں پر دوگنی قیمت ہونے کے باجود نہ ملنا سمجھ سے بالا ہے۔ آٹا بحران

تازہ ترین خبریں