06:45 am
باغ،میلے کے نام پر فحاشی عرو ج پر ، شہری سراپا احتجاج، پا بندی کا مطالبہ

باغ،میلے کے نام پر فحاشی عرو ج پر ، شہری سراپا احتجاج، پا بندی کا مطالبہ

06:45 am

باغ(نمائندہ اوصاف)باغ میں کسی میلے کی ضرورت نہیں ۔ میلے کے نام پر فحاشی اور عریانی کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے ۔ حکومت آزاد کشمیر اس میلے کو روکے ۔ تمام علما ء کرام آج جمعہ کے دن عوام کو بیدار کرنے اور اس میلے کے خلاف قرارداد مذمت پیش کریں ۔ عوام الناس خصوصاً کالجوں اور یونیورسٹی کی طالبات کو ان دنوں والدین میلے میں نہ بھیجیں ۔ حکومت آزاد کشمیر نے اس کو سنجیدہ نہ لیا تو بڑا جرگہ تشکیل دیکر میلے کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ دشمن سرحدوں پر صف آرا ہو رہا ہے ایسے میں اگر کچھ کرنا ہی ہے تو نوجوانوں کو تربیت دی جائے کہ دشمن کا مقابلہ کیسے کرنا ہے ۔ باغ می اس سے قبل بھی میلے کے نام پر فحاشی و عریانی کی گئی جس کی بھر پورمذمت کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار علماء کرام کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا امین الحق مرکزی رہنما جمعیت علما اسلام منعقد ہوا۔ اجلاس یں حضرت مفتی عبدالرشید ، مولانا عبدالصبور مدنی ، حضرت مولانا تیمور حسین ، مولانا شمس الحق ، مولانا دائود خان ، مولانا قاری اشرف علی ، مولانا ساجد شائق ، مولانا حمزہ صیاد ، مولانا طارق ، مولانا مفتی یوسف اور دیگر درجنوں علماء کرام موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل اور شب رات کو باغ میں جو میلہ لگایا جا رہا ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس پر پابندی عائد کر ے اور باغ کے تمام علما ء کرام جمعہ کے دن لوگوں کے اندر بیداری پیدا کریں اور فحاشی اور عریانی کے خلا ف متحد ہو جائیں ۔ باغ شہدا اور غازیوں کی دھرتی ہے اور یہ خطہ ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد آزاد کرایا۔ یہاں اسلام کے منافی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہونی چائیے ۔ سراپا احتجاج

تازہ ترین خبریں