06:45 am
درخت کاٹ کر امیر بننے کاتصور ممکن نہیں،سردار میر اکبر

درخت کاٹ کر امیر بننے کاتصور ممکن نہیں،سردار میر اکبر

06:45 am

درخت کاٹ کر امیر بننے کاتصور ممکن نہیں،سردار میر اکبر 20 ارب روپے کے منصوبےسے شجرکاری،شجرپروری کی جائیگی ،وزیر جنگلات مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے کہا ہے کہ درخت کاٹ کر امیر بننے کاتصور ممکن نہیں ہے،تجربہ کر کے دیکھ لیں ان کی حفاظت کر کے امیر بن سکتے ہیں،وزیراعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت بلین ٹری منصوبہ کے تحت آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلات اور زراعت کو 20 ارب روپے کا منصوبہ ملے گا اور جولائی میں اس منصوبہ کے تحت شجرکاری،شجرپروری کی جائے گی اس منصوبے سے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے مسائل کا بھی خاتمہ ہو گا،کسی بیلدار کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے،محکمہ جنگلات کی تنظیم نو میں بڑی فحش غلطی ہوئی ہے،رینج آفیسران کی 12 آسامیاں ختم کر دی گئیں،محکمہ جنگلات کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم کے مطالبے پر ناظم جنگلات علاقائی،ڈی ایف او جہلم ویلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو 15 دن کے اندر معاملات کے حل کیلئے رپورٹ کرے گی جو مسائل مجھ سے متعلقہ ہوں گے فوری حل کروں گا،جو وزیراعظم کے متعلقہ ہیں وہ اُن کے سامنے رکھ کر حل کرائوں گا،ملازمین حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم فارسیٹر فارسیٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع مظفرآباد کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بیحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مرکزی صدر راجہ طاہر مجید،نگران اعلیٰ ہارون الرشید اعوان،چیئرمین سلیم اعوان،ضلع صدر راجہ تصویر خان،سیکرٹری جنرل اعجاز عباسی،تنظیم غیر جریدہ آزاد کشمیر کے صدر سالک رشید عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار رفاقت حسین،سردار شاہد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ناظمین اعلیٰ جنگلات،ناظم اعلیٰ جنگلات،محکمہ جنگلات کے آفیسران،ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین جنگلات کی عزت میری عزت ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے فنڈز کی کٹوتی کے باعث مسائل پیدا ہوئے ہیں،مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ملازمین جو تنخواہوں سے محروم ہیں کی تنخواہوں کا بندوبست کر رہے ہیں تاہم محکمہ مالیات بڑی رکاوٹ ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا جنگلات کے ساتھ بڑا پرانا تعلق ہے اور وہ جنگلات سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں،انہوں نے کمال مہربانی کر کے محکمہ جنگلات کو وافر فنڈ دیئے ہیں جس سے کامیاب شجرکاری بھی کی گئی ہے اور وہ اس محکمے کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ہم نے تین سالوں میں کوشش کی کسی کی حق تلفی نہ ہو،حقدار کو اُس کا حق دیا ہے،درخت لگا کر اُس کی حفاظت کو بھی ضروری بنانا ہے۔ وزیر جنگلات

تازہ ترین خبریں