10:43 am
قائداعظم ،علامہ محمد اقبال کے مشن کی وارث مسلم لیگ ن ہے ، محترمہ بلقیس صابر راجہ

قائداعظم ،علامہ محمد اقبال کے مشن کی وارث مسلم لیگ ن ہے ، محترمہ بلقیس صابر راجہ

10:43 am

میرپور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ آزاد کشمیرکی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف جاری انتقامی کاروائی کچھ بگاڑ نہیں سکتیںقائداعظم محمد علی جناح ،علامہ محمد اقبال کے مشن کی وارث مسلم لیگ ن ہے مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو کردار ادا کیا کسی کے حصے میں نہیں آیا پاکستان کی
تعمیرو ترقی کے لیے جتنا کردار میاں نواز شریف نے کیا کسی کے حصے میں نہیں آیا وفاق حکومت انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرئے عوام کو علم ہے جوکاروائی میاں برادران کے خلاف ہورہی ہے انتقامی ہے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت نے جو کردار ادا کیا ماضی میں مثال نہیں ملتی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں تناور درخت کی طرح موجود ہے میاں نواز شریف کی منتخب ٹیم آج آزادکشمیر کی تعمیرو ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے میاں خاندان لاکھوں دلوں میں بستے ہیں انہیں تنہا سمجھنے والے سیاسی نادان بہت جلد جان جائیں گیپاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ آزاد کشمیرکی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا میرپو ر سمیت آزادکشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کے پرچم تلے کھڑے ہیں۔کارکنان قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو کردار ادا کیا ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ آزاد کشمیرکی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہ آزادکشمیر کی حکومت نے جو کردار آزادکشمیر کی تعمیرو ترقی کے لیے ادا کیا ماضی سے کئی گناہ بہتر ہے۔تارکین وطن کی جماعتی وابستگی لائق تحسین ہے ۔

تازہ ترین خبریں