10:47 am
میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام صحت وصفائی مہم کا گرینڈ آپریشن

میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام صحت وصفائی مہم کا گرینڈ آپریشن

10:47 am

میرپور(بیورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام صحت وصفائی مہم کا گرینڈ آپریشن ساتویں ہفتے میں داخل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے صفائی مہم کے ساتویں ہفتے میں لاری اڈہ میں صفائی شروع کر وا دی ۔ کشمیر ہوٹل سے ملحقہ لاری اڈہ کے تمام ایریا میں صحت وصفائی گینگ ، سیوریج گینگ اور بھاری مشینری کی مدد سے صفائی پر انجمن تاجراں لاری اڈہ کا اظہار تشکر صفائی مہم کی نگرانی چیف آفیسر غلام یاسین ، اسٹیٹ آفیسر
اشفاق نور اور میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 2مارچ سے شروع ہونے والی صفائی ہم سیکٹر F/3، پرانی چونگی ، تعلیمی بورڈ ، رحمانی محلہ ، سیکٹر F/1، سیکٹرF/2سے ہوتے ہوئے لاری اڈہ اور سبزی منڈی میں داخل ہو گئی ۔ دوران صفائی مہم کوڑا کرکٹ کی سینکڑوں ترالیوں کا ملیہ اٹھوایا گیا ۔ نیز سینکڑوں میٹر نالیوں سے بھی کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ موجودہ صفائی کی کامیابی کا کریڈٹ میونسپل کارپوریشن کے علاوہ دیگر ادارہ جات ، ضلعی انتظامیہ ، ایم ڈی اے ، MDHAکو بھی جاتا ہے جن کا بھرپور تعاون حاصل رہا ۔ ایڈمنسٹریٹر نے عوام سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی درخواست بھی کی ۔ عوامی ، سیاسی وسماجی حلقوں کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی سربراہی میں موجودہ صفائی مہم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

تازہ ترین خبریں