10:54 am
نئے تعلیمی آفیسران ، تعلیم میں مزید بہتری آئے گی ، یونس جرال

نئے تعلیمی آفیسران ، تعلیم میں مزید بہتری آئے گی ، یونس جرال

10:54 am

میرپور(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول میرپور کے پرنسپل محمد یونس جرال ،آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر محمد سعید عالم چوہدری ، سلیم رضا ، محمد فاروق جرال ، راجہ لال خان ، خضر اقبال راجہ ، سید واجد حسین شاہ ،
مدثر اقبال ، مرزا کبیر ، سید واجد حسین شاہ اور دیگر اساتذہ نے صاحبزادہ ابرار حسین شاہ کو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور، قدرت اللہ شہاب کو اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹرمردانہ سکولز میرپور اور سردار محمد عارف خان کو اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر زنانہ سکولز میرپور تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعلیمی آفیسران ، تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں اہم کردارادا کریں گے اور معیاری تعلیم میں مزید بہتری آئے گی ۔

تازہ ترین خبریں