11:03 am
 محکمہ حسابات کے افسران اور ملازمین کا آزاد کشمیر میں مالیاتی ڈیسپلن کے قیام میں بنیادی اور اہم رول ہے، محمد ایاز

محکمہ حسابات کے افسران اور ملازمین کا آزاد کشمیر میں مالیاتی ڈیسپلن کے قیام میں بنیادی اور اہم رول ہے، محمد ایاز

11:03 am

میرپور(نیوز ڈیسک) ناظم اعلیٰ حسابات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و آزاد جموں و کشمیر کونسل محمد ایاز نے کہاکہ محکمہ حسابات کے افسران اور ملازمین کا آزاد کشمیر میں مالیاتی ڈیسپلن کے قیام میں بنیادی اور اہم رول ہے جملہ افسران اورآڈیٹر صاحبان سرکاری اداروں کی ادائیگیوں اور وصولیوں کے سلسلہ میں آزاد جموں وکشمیر پیپرا رولز سے ہم آہنگ بنائیںتاکہ بعد میں کسی ادارے کو ریکوری کے پراسس سے نہ گزرنا پڑے ۔محکمہ حسابات پنشنرز کے معاملات خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سرانجام دیں ۔اس سے محکمہ حسابات کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا
۔ ضلعی افسران حسابات نے جس طرح کمپیوٹرائزیشن میں محنت سے کام کیا اور DCS کا کام مکمل ہوااس پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔پنشن کی DCS کے حوالے سے آزادکشمیر پورے پاکستان میں پہلے نمبرپر ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپور کے دوران آزاد کشمیر محکمہ حسابات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل ایڈمن محمد حسن رانا،آزاد کشمیر کے ڈی اے جی سردار محمد ایوب خان ،اکونٹس افسران مختار علی بٹ ،عبدالعزیز مغل،راجہ لیاقت علی خان ،سید کبیر حسین شاہ ،سید نعیم حسین شاہ ،سید سرور شاہ ،محمد الیاس عثمانی ۔قاضی حفیظ الرحمان ،سردار محمد رحیم محمد توصیف عبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں جملہ افسران نے اپنے اپنے اضلاع کے متعلق پراگرس رپورٹ پیش کی اور مسائل سے اگاہ کیا ۔ ناظم اعلیٰ حسابات محمدایاز نے محکمہ حسابات کے دفاتر کی کارکرد گی ، بہتری اور دفتری نظم و نسق کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیااور جملہ حسابات کے دفاتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلعی آفیسران سے کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں جس طریقے سے شکایات میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے اداروں اور ملازمین کا محکمہ حسابات پر اعتماد بڑھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اورپنشنرز کی خدمت اور سہولت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ملازمین اور پنشنرز کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ دفتر ی عملہ سے تعاون کریں اور مطلوبہ معلومات و ڈیٹا جلد سے جلد دفتر کو مہیا کریں تاکہ ان کو مذید سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں حاضری اور ڈیسپلن کے قیام کے ئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں اور اپنے فرائض منصبی قانون اور قاعدے کے مطابق سرانجام دیں ۔پنشن اورسرکاری ادائیگیوں کے حوالے سے طے شدہ قواعد کے مطابق جملہ لوازمات پورے کیے جائیں بلاوجہ بلات پر اعتراضات بھی نہ کیے جائے ۔حسابات کے دفاتر دوسرے اداروں کے لئے سہولیات مہیا کریں تاکہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات قانون اور قاعدے کے مطابق ہم آہنگ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبریں