11:18 am
 فنڈز کا غلط استعمال مہاجرین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

فنڈز کا غلط استعمال مہاجرین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

11:18 am

باغ (نمائندہ اوصاف )چھتر نمبر 2 مہاجر کیمپ میں حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کے آنے والے فنڈز خرد برد زمین پر ان کا نام و نشان تک موجود نہیں مہاجرین کا شدید احتجاج سیورج اور پختہ گلیوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فنڈز ہضم کر لئے گئے محکمہ بحالیات ،اور لوکل گونمنٹ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے فنڈز عیاشیوں کی نظر ہو چکے ہیں جو کام خانہ پوری کے لئے ہوا وہ بھی انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے بننے سے
قبل ناقص مٹیریل کی وجہ سے تعمیر ہوتے ہی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے محکمہ بحالیات اور لوکل گونمنٹ نے حکومتی لوگوں سے مل کر فنڈز کا غلط استعمال کیا جو کہ مہاجرین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے اگر فوری طور پر ازالہ نہ کیا گیا تو پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار مہاجرین کے ایک نمائندہ وفد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور مہاجرین جموں کشمیر کے نام پر آنے والے لاکھوںروپے کے فنڈز خرد برد کئے جانے کیخلاف فوری ایکشن لیں تاکہ غریب مہاجرین کی داد رسی ہو سکے انصاف کے پیمانے کو برقرارنہ رکھنے والے عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں اور غریب عوام کے ساتھ دن دھاڑے کھلواڑ کرنے والے جلد گرفت میں ہوں گے ۔

تازہ ترین خبریں