11:20 am
 آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ کی سہولیات سی جائیں گی، بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ کی سہولیات سی جائیں گی، بیرسٹر سلطان

11:20 am

مظفر آباد(نیو زڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ کی سہولیات سی جائیں گی۔ چار لاکھ غریب لوگوں کو فوری طور پر ہیلتھ کارڈ مہیا کیے جائیں گے
۔تاکہ ان لوگوں کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولتیں میسر آسکیں۔ جبکہ بعد میں ایک لاکھ مزید لوگوں کو بھی انصاف ہیلتھ کارڈدئیے جائیں گی۔اس سلسلے میں جلد ہی وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد آکر انصاف کارڈ کا آغاز کریں گے۔اس میں بغیر کسی تفریق کے صرف ضرورتمند اور مستحق افراد کو ہی انصاف کارڈ دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں وزارت صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین، انصاف ہیلتھ کارڈ اسکیم کے انچارج ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر زرقا پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آزاد کشمیر کے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ ملنا شروع ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے پہلے ہی کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ فوری طور پر دئیے جائیں گے۔جبکہ باقی ماندہ لوگوں کو بھی فوری طور پر ہیلتھ کارڈ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں