11:23 am
راولاکوٹ میں بیکری مالکان نے بیکری کی اشیاء خوردونوش میں از خود اضافہ کر دیا

راولاکوٹ میں بیکری مالکان نے بیکری کی اشیاء خوردونوش میں از خود اضافہ کر دیا

11:23 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) راولاکوٹ میں بیکری مالکان نے بیکری کی اشیاء خوردونوش میں از خود اضافہ کر دیا ، بیکری کا سامان مہنگاہونے کے باعث مہنگائی میں پسے ہوئے طبقات پر مزید بوجھ پڑ ھ جائے گا، بیکری مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں ہو
شربا اضافہ کردیا ، بیکرز کی اشیاء جو پہلے ہی مہنگی تھیں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔75روپے سے ملنے والی ڈبل روٹی کی نئی قیمت 85روپے ، 130روپے ملنے والے کیک کی نئی قیمت 160اور اسی طرح باقی اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ راولاکوٹ کی سیاسی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے ضلعی انتظامیہ پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیکرز مالکان کی طرف سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھائے جانے کا نوٹس لے اور بیکر ز مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ انتظامیہ اور پولیس کی رٹ بحال ہو سکے ۔

تازہ ترین خبریں