10:27 am
شہری جماعت کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ، طاہر اکرم خان

شہری جماعت کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ، طاہر اکرم خان

10:27 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آ ل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر اور پونچھ حلقہ نمبر چار سے سابق امید وار قانون ساز اسمبلی سردار طاہر اکرم خان ایڈووکیٹ ، مسلم کانفرنس حلقہ نمبر چار پونچھ کے سابق صدر سردار امجد نسیم ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس پونچھ حلقہ نمبر چار کے نئے عہدیداران صدر سردار لیاقت حسین ، جنرل سیکرٹری ایاز مغل ، آرگنائزر مظہر لعل ، سنیئر نائب صدر عمران یاسین ، ڈپٹی آرگنائزر اعجاز ایڈووکیٹ ،
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نزاکت حسین خان ، سالار محمد رشید خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورنگزیب ، سیکرٹری نشرو اشاعت صادق خان ، سیکرٹر ی مالیات راجہ اشتیاق کیانی ، آفس سیکرٹری زاہد اشرف ، رابطہ سیکرٹری عابد سعید ، نائب صدور محمد حفیظ خان، شفاعت انجم ، احمد عباسی ،غیور شاہ ، طالب گلشن ، مقصود حسین خان، سجاد یوسف خان، برکت حسین کو اپنے اپنے عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔سردار طاہر اکرم خان ایڈووکیٹ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام نو منتخب عہدیداران اپنے اپنے عہدے پر انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے کام کریں گے اور جماعت کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں