10:36 am
 جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان متحد و منظم ہیں، سید مظفر حسین

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان متحد و منظم ہیں، سید مظفر حسین

10:36 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایڈوائزری کونسل کے ممبر سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے جو ریفرنس دائر کیا وہ قانون کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کا حق بنتا تھا ، ریفرنس کا کسی ذات یا برادری سے کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا ، یہ آئین کے مطابق ہمارا حق ہے کہ ہم ریفرنس دائر کریں اور ہمیں انصاف ملے ، جموں کشمیر پیپلزپارٹی امید کرتی ہے کہ کشمیر ی عوام کو ضرور انصاف ملے گا آج اگر محترم خالد ابراہیم خان (مرحوم ) کو انصاف نہ ملا تو آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی روح تڑپے گی اور غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان (مرحوم )
کے ساتھ تحریک آزادی میں شامل قومی ہیروز کی تاریخ بھی مسخ ہو نے کا خدشہ ہے ۔پوری کشمیری قوم نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا اپنا حصہ لیا اوریہ تحریک آج بھی جاری ہے ۔وزراء حکومت چوہدری عزیز ، چوہدری رخسار ، کرنل وقار نور اور دیگر سیاسی چوہدری برادران جو تعصب کی آگ جلا رہے ہیں یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہے ۔وزراء کو اس آگ کو مزید بھڑکانے کے بجائے ا س آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہیے ور نہ اس آگ میں پوری قوم جھلس جائے گی اور اس کہ ذمہ دار وزرا ء حکومت ہو ںگے ۔وزراء حکومت کو بھائی چارہ ، اخوت اور کشمیری بن کر سو چنا چائیے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں تک بھی مثبت پیغام پہنچے ۔وزیر حکومت چوہدری رخسار نے مقدس گائے کے جو الفاظ استعمال کیے وہ ان الفاظ کی وضاحت کریں کہ وہ الفاظ کس کیلئے استعمال کیے گئے ان کا اشارہ کس کی طرف تھا ۔انہوں نے یہ الفاظ استعمال کر کے انسانیت کی توہین کی ہے اور تمام پارلیمانی لیڈر ا ن کی توہین کی ہے ۔کسی قوم کے لیڈر کو حیوان کے ساتھ تشبیح دینا ساری پارلیمنٹ کی توہین ہے ۔کیا آزادکشمیر کے وزیراعظم یا عدلیہ نے چوہدری رخسار کے اس بیا ن کا نوٹس لیا یا ان سے کوئی وضاحت طلب کی گئی ۔کشمیر تمام قوموں نے مل کرآزاد کروایا ، اس جدوجہد میں پوری کشمیری قوم شامل ہے۔ آزادکشمیر کی عدلیہ کو چوہدری برادران کے تعصب پھیلانے جیسے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے اگر وزراء حکومت کے بیانات کے بعد کسی قسم کا نقصان ہواتو اس کے ذمہ دار چوہدری برادران ہوں گے ۔جو لوگ قوم سے ووٹ لے کر اسمبلی میں پہنچتے ہیں وہ پوری قوم کے لیڈر ہوتے ہیں وہ صر ف چوہدریوں ، سردار ، راجہ وغیر ہ کے لیڈر نہیں ہوتے ، ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ پوری قوم کے متعلق اجتماعی سوچ رکھیں ۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ادارے مضبوط کرنے کی بات کی ، ہم نے نہ تو پہلے کبھی توہین عدالت کا سوچا اور نہ اب ایسا کررہے ہیں ۔ ہم آزادکشمیر میں عدلیہ کے وقار اور ا داروں کے استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلا س سے جموں کشمیر پیپلزپارٹی حلقہ نمبر چار کے سابق سردار یاسر اسحق ، سابق جنرل سیکرٹری حلقہ چار ٹھیکیدار سردار محمد سعید خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان متحد و منظم ہیں اور کسی بھی سازش کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کو تیار ہیں

تازہ ترین خبریں