10:49 am
آزادکشمیر میں عوام فور جی اور تیز ترین DSL سے استفادہ حاصل کررہے ہیں، میجر جنرل علی فرحان

آزادکشمیر میں عوام فور جی اور تیز ترین DSL سے استفادہ حاصل کررہے ہیں، میجر جنرل علی فرحان

10:49 am

میرپور (نامہ نگار)سپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشنSCO کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان کی خصو صی ہدا یات پرآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشن کے زیر اہتمام جدید اور تیز ترین ٹیلی مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ آزادکشمیر میں SCO کے موبائل فور جی اور تیز ترین DSL سروسزسے عوام الناس استفادہ حاصل کررہے ہیں اور اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے
۔ ایس سی او کی پوری ٹیم اپنے صارفین کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی بہم فراہمی کے لیے پوری محنت کررہی ہے ۔ جہاں کہیں کوئی شکایات یا مشکلات ہیں انھیں دور کیا جا رہا ہے ۔ ایس سی او کا بنیادی مقصد لوگوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہیاور یہ فریضہ ایس سی او قومی ذمہ داری سمجھ کر نبھا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشن آزادکشمیر کے سیکٹر کمانڈر کرنل رضوان مسعودنے چتر پڑی کے مقام پر 480 ٹلی فون لائینوں پر مشتمل نئے ڈیجٹیل ایکسچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشنSCO آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈر کرنل رضوان مسعود نے کہا ہے کہSCO عرصہ43 سال سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز دشوار گزار علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی جدید ترین سہولیات ایک قومی فرض اور جذبے سے سرشارہو کر صارفین مہیا کر رہا ہے۔SCO کا مقصد منافع کا حصول نہیں بلکہ آزاد خطہ کی عوام کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات بہم پہنچا کر خدمت کرتاہے۔SCO کی ہمیشہ سے کو شش رہی ہے کہ وہ ٹیلی مواصلات سے متعلقہ تمام تر جدید سہولیات شہرو ںسے لیکر دور دراز پہا ڑی علاقوں تک مہیا ہوںجو SCO کا لا زوال کارنامہ ہے۔آزاد کشمیر بھر میں اور بالخصوص میر پور ڈویژن میں DSL سمیت SCOM-4G موبائل سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے ہزا روں افراد مستفید ہو نگے۔اس موقع پر SCO میر پور ڈویژن کے کمانڈنگ آ فیسر لیفٹنیٹ کرنل ولید اختر کے علاوہ عسکری اور سولین افسران سمیت علاقہ چتر پڑی کے معززین کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔سیکٹر کمانڈرSCO آزاد کشمیر نے نئے ڈیجیٹل ایکسچینج کی نقاب کشائی کر کے جدید ترین سہولیات کے آغاز کا با ضابطہ افتتاح کیاانہوں نے کہا کہSCO کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان کی خصو صی ہدا یات پر آزاد خطہ میں جہاں آپ وہاں SCO کے سلوگن کو مد نظر رکھتے ہوئے دن رات اپنے معزز صارفین کو جدید ترین سہولیات مہیا کر نے کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں۔اہلیان چتر پڑی کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔معز زین اور صارفین چتر پڑی نے اس موقع پرسپیشل کمیو نیکیشن آ ر گنا ئزیشنSCO کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیااورسیکٹر کمانڈر کرنل رضوان مسعود اورSCO میر پور ڈویژن کے کمانڈنگ آ فیسر لیفٹنیٹ کرنل ولید اختر کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک کوششوں سے متعلقہ مضافاتی علاقہ میںجدید ترین سہولیات کا آغاز کرکے ٹیلی مواصلات کی سہولیات بہم پہنچائی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں