11:10 am
 پیٹرول سے لیکرسبزیوں تک مہنگائی دوگنی ہو چکی ہے  شیخ سراج منیر

پیٹرول سے لیکرسبزیوں تک مہنگائی دوگنی ہو چکی ہے شیخ سراج منیر

11:10 am

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ پیٹرول سے لیکرسبزیوں تک مہنگائی دوگنی ہو چکی ہے اورترقی کی شرح آدھی،پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑاغرق کردیا ہے،غریب روٹی کے نوالے کیلئے ترس رہا ہے،حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات آسمان سے باتیں کررہی ہیں،مہنگائی کے سونامی نے غریب کا جینا محال کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیرنے گزشتہ روز اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف
کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو دنیا کے سامنے ایٹمی طاقت بنا کر مملکت خداداد پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا،میاں محمد نوازشریف نے ملک کی ترقی کیلئے سی پیک جیسے میگا منصوبے کی بنیاد رکھی، پاکستان میں سڑکوں کے جھال بچھائے، میٹرو بنا کر عوام کو بہترین سہولت سے نوازا، بجلی بحران کا خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے، آج ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ کونسا حکمران عوامی تھا۔ شیخ سراج منیر نے کہا کہ اللہ پاک نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو تین مرتبہ اقتدار سے نوازا اور ہر مرتبہ انہوں نے عوامی لیڈر ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا، موجودہ دور میں مسائل کے انبار ہیں، روز بروز مہنگائی کا طوفان برپا ہو رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جس سے ہر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں