11:13 am
 چیئرمین ثمرفاونڈیشن کادورہ مظفرآباد، سپیشل بچوں کے سکول کی عمارت بناکردینے کااعلان

چیئرمین ثمرفاونڈیشن کادورہ مظفرآباد، سپیشل بچوں کے سکول کی عمارت بناکردینے کااعلان

11:13 am

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) چیئرمین ثمرفاونڈیشن کادورہ مظفرآباد، سپیشل بچوں کے سکول کی عمارت بناکردینے کااعلان، دریابچاوتحریک کے دھرنے سمیت، مختلف استقبالیہ تقریبات میں شرکت، عوامی وفودسے ملاقاتیں، نیلم روانہ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم ثمرفاونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ثمرسراج نوروزہ دورے پرجمعہ المبارک کے دن مظفرآباد پہنچے، کوہالہ سے مظفرآباد تک مختلف مقامات پرثمرسراج کا کا استقبال کیاگیا، چوہدری ثمرسراج دریابچاوتحریک کے احتجاجی دھرنے میں پہنچے تو دھرنا میں موجودتحریک کے ذمہ داران نے زبردست استقبال کیا، چوہدری ثمرسراج نے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کیا
اور عوامی حقوق کے لیے ہرجدوجہد میں ساتھ دینے کااعلان کیا، انہوں نے حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیرسے دھرنا کے شرکاء کے مطالبات کاجائزہ لینے کامطالبہ کیا اور دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومتوں سے سنجیدہ اقدامات کابھی مطالبہ کیا، دریں اثناء چوہدری ثمرسراج نے سپیشل بچوں کے لیے قائم الوہاب سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں حکومت کیطرف سے ادارہ کے لیے اراضی فراہم کرنے کااعلان کیاگیا توثمرسراج نے اعلان کیاکہ حکومت جگہ فراہم کرئے ثمرفاونڈیشن عمارت تعمیر کرکے دیگی، چیئرمین ثمرفاونڈیشن نے گوجرہ میں بھی سولرٹیکنالوجی کے ایک دفترکادورہ کیاجہاں چوہدری شیرازاوران کی ٹیم نے ثمرسراج کاشانداراستقبال کیا اور بریفنگ دی، ثمرسراج نے بعدازاں ثمرہاوس اپرچھتر میں مختلف اضلاع سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

تازہ ترین خبریں