05:41 am
 انتظامیہ  رازق کے قاتلوں کوگاؤں واپس نہ جانے دے، مرزا طارق

انتظامیہ رازق کے قاتلوں کوگاؤں واپس نہ جانے دے، مرزا طارق

05:41 am

انتظامیہ رازق کے قاتلوں کوگاؤں واپس نہ جانے دے، مرزا طارق بھٹی صادق وغیرہ ہمارے گھر والوں اور گواہان کوقتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں چڑہوئی(تحصیل رپورٹر)رازق کے قتل کے بعد بھی نمب کوٹلی سوہلناں کی بھٹی برادری کا دل نا بھرا،رازق کے قاتلوں نے رازق کے گھر والوں اور موقع کے گواہان کوقتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دی،پہلے قتل کے بعد ہم بری ہو گئے ہیں مزید بھی گڑ بڑ ہو سکتی ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ منور خان،حلقہ چار چڑہوئی کے جنرل سیکرٹری مظہر پہلوان،مرزا گل داد، چئیرمین راجہ فرید خان مقتول رازق کا بھائی مرزا طارق محمود اور مرزا شہزاد نے میاں محمد بخش تحصیل پریس کلب چڑہوئی میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ قتل کیس میں عدالت سے اتنی جلدی ان قاتلوں کو ضمانت ملنے پر ان لوگوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیںاس لئے وہ رازق کے گھر والوں اور گواہان کو دھمکیاں دے رہے ہیں رازق کے قاتلوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ لوگ اس مقدمہ کی مزید پیروی کریں گے یا کوئی گواہی دیں گے تو مارے جائیں گے ان قاتلوں کا مزید کہنا ہے کہ ہم دولت کے بل بوتے پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں جیل سے باہر آگئے ہیں پریس کانفرنس کرنے والے معززین نے ان قاتلوں کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم مرزا رازق کے مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں مظلوم خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے ہم کو عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور اسی بھروسے کے تحت ہمیں یقین ہے کہ رازق کے قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی اورمتاثر ہ خاندان کو انصاف ملے گا اس موقع پر یہ بھی کہاگیا کہ رازق کے قاتلوں کو دو ماہ کے قلیل کے اندرضمانت ملنا حیران کن بات ہے رازق کو دن دہاڑے قتل کیا گیا بھٹی صادق وغیرہ اب اپنی حد سے بڑھ کر باتیں کرنے لگ گئے ہیں مقتول رازق کے ورثاء نے کہاکہ ہم نے راجہ منور خان کی قیادت میں ڈی سی ،ایس پی کوٹلی اور اے سی اور ایس ایچ اُو چڑہوئی کو آگاہ کر دیا ہے کہ حالات ٹھیک ہونے تک ان لوگوں کوگاؤں واپس نا جانے دیں کیونکہ اس سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں کیونکہ مرزا رازق کے خاندان والوں کارستہ بھٹی صادق کے گھر سے گزرتا ہے جس سے مزید جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے رازق کے قاتلوں کو گاؤں سے دور رکھیں معززین نے انتظامیہ کو باور کروایا کہ اگر کوئی مزید نقصان ہوا تو اس کہ ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی اس موقع پر نمب کوٹلی سوہلناں کے رہائشی حاجی محمد اوورنگزیب،مزمل خان، جمروز خان،صوبیدار خوشحال،کبیر بھٹی،جہانگیر بھٹی،مولوی یونس،مرزا منیر،مرزا رفیق،ماسٹر محمد نثار، زبیرخان،آصف مغل، اور دیگر نے کہاکہ صادق وغیرہ دولت کے نشے میں ہیں دھمکی آمیز پیغام دے کر حراساں کیا جا رہا ہے۔ مرزا طارق

تازہ ترین خبریں