05:42 am
 لیگی حکومت کی کارکردگی بدترین جارہی ہے،خواجہ فاروق

لیگی حکومت کی کارکردگی بدترین جارہی ہے،خواجہ فاروق

05:42 am

لیگی حکومت کی کارکردگی بدترین جارہی ہے،خواجہ فاروق دومیل سیداں ،اپر چھتر ، مانک پیاں روڈ 5 سالوں سے مکمل بند ہے مظفرآباد ( سٹی رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر کی تین سالہ کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا تیسرا بجٹ ختم کرنے کو ہے ، لیکن پوری ریاست کے بجائے صرف دارالحکومت کی حالت زار پر ہی بات کی جائے تو حکومت تعمیر وترقی کے حوالے سے ہر شعبہ آئے زندگی میں مکمل بدترین کارکردگی کی واضح مثال ہے ،مظفرآباد شہر کی مصروف ترین شاہراہ چہلہ بانڈی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے رکشےوالے تو اس روڈ کا نام سنتے ہی کانوں کو ہاتھ لگا کر جانے سے معذرت کرلیتے ہیں ، دومیل سیداں ،اپر چھتر ، مانک پیاں روڈ گزشتہ 5 سالوں سے مکمل بند ہے ، لوئر طارق آباد تانگہ اسٹینڈ کے نام پر دو کروڑ روپیہ ہڑپ کر لیا گیا سڑک کا نام و نشان تک نہ ہے ، اولڈ کچہری،اپر طارق آباد روڈ کا آپس میں رابطہ مکمل بند ہے ، شہریوں کو پورے شہرکا چکر لگانا پڑتا ہے ، شاہ سلطان برج تاٹاہلی منڈی روڈ برج چہلہ یونیورسٹی تا ماکڑی پل تینوں اہم ترین پل ڈراپ کر دیئے گئے ، اندرون شہر سڑکیں گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے ، بلدیہ ، ترقیاتی ادارے کی موجودگی میں لینڈ مافیا سرکاری اراضی پر قبضے کر رہا ہے خود یہ ادارے ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، مٹی ڈال ڈال کر نالے بند کر کے اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے ، 22 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ کہاں خرچ ہوا کسی کو علم نہ ہے وزراء کی فوج ظفر فوج بس مہینے کے آخری دنوں میں مظفرآباد اپنے بلات کلیئر کرانے آتی ہے پھر غائب ، صدر آزاد کشمیر زیادہ وقت بیرون ملک گزارتے ہیں پوری حکومت بے بسی نااہلی کرپشن کی واضح مثال ہے ، حلقہ 3 کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے جو سلوک کیا جارہا ہے اسکی پوری پارلیمانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، دارالحکومت کے شہریوں کو جو سزاء مل رہی ہے اسکا بدلہ وہ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں بھرپور طریقے سے لیں گے ۔ خواجہ فاروق

تازہ ترین خبریں