05:42 am
 مظفرآباد،دومیل سیداں مسائل کا گڑھ،گندگی کے ڈھیر ،بد بو تعقن سے شہری پریشان ، انتظامیہ غائب

مظفرآباد،دومیل سیداں مسائل کا گڑھ،گندگی کے ڈھیر ،بد بو تعقن سے شہری پریشان ، انتظامیہ غائب

05:42 am

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)ہزاروں نفوس پر مشتمل پر آباد دومیل سیداں مسائل کا گڑھ بن گیا ۔جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن کی وجہ سے عام آدمی کا جینا محال ہو کر رہ گیا ۔بلدیہ اہل کاران لمبی تان کر سو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت سے ملحقہ کثیر آبادی والا علاقہ دومیل سیداں مسائلستان بن گیا ۔جگہ جگہ کوڑے ،گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو کر رہ گیا ۔بدبو اور تعفن پیدا ہونے کی وجہ سے دومیل سیداں لنک روڈ سے پیدل چلنا نا ممکن ہو کر رہ گیا ۔عوام علاقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر تعلیم و ایم سی ڈی بیرسٹر افتخار گیلانی سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں وگرنہ اہل علاقہ احتجاجی دھرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انتظامیہ غائب

تازہ ترین خبریں