05:42 am
 کوہالہ سراں پراجیکٹ ٹنل کی صورت میں منظور نہیں،راجہ امجد

کوہالہ سراں پراجیکٹ ٹنل کی صورت میں منظور نہیں،راجہ امجد

05:42 am

کوہالہ سراں پراجیکٹ ٹنل کی صورت میں منظور نہیں،راجہ امجد دریائے نیلم کے دونوں کناروں پر شجر کاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا مظفرآباد(سٹی رپورٹر)کوہالہ سراں پراجیکٹ ٹنل کی صورت میں منظور نہیں جب تک دریائے نیلم کے دونوں کناروں پر صفائی کرکے شجر کاری نہیں کی جاتی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ہمارا احتجاج کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہں بلکہ مظفرآباد کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ۔16اپریل کو تاریخ ساز دھرنا ہوگا۔دریا بچائو مظفرآباد بچائو کمیٹی کے چیئرمین راجہ امجد علی خان ایڈوکیٹ،شوکت نواز میر ،عبدالرزاق خان فیصل جمیل کشمیر و دیگر کا شرکاء دھرنا سے خطاب ،دریا بچائو مظفرآباد بچائو دھرنا جو کہ دن رات جاری ہے جو آج21روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے میں آئے روز مختلف شخصیات کی آمد اور شرکاء دھرنا سے یکجہتی کرنا ہمارے موقف کی تائید ہے ۔شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات ،چارٹر آف ڈیمانڈ پورے نہیں ہوتے ہم احتجاج کسی صورت ختم کرنے والے نہیں ہیں۔دریائے نیلم میں60فیصد پانی چھوڑا جائے نیلم جہلم پروجیکٹ بنتے وقت جو وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔بالخصوص مظفرآباد کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ۔اس کے علاوہ واٹر باڈیز کے ساتھ ساتھ دریائوں کے دونوں کناروں پر صفائی کرکے شجرکاری کی جائے اور نیلم جہلم میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔ کوہالہ سراں

تازہ ترین خبریں