05:43 am
30 اپریل کا  کنونشن تحریک آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، خضر الرحمان

30 اپریل کا کنونشن تحریک آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، خضر الرحمان

05:43 am

30 اپریل کا کنونشن تحریک آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،خضر الرحمان مسلم کانفرنس کے عہدیداران اور کارکنان کنونشن کی کامیابی کیلئے متحرک ہو جائیں میرپور(نامہ نگار)مرکزی چیئرمین ایکس سروس مین بورڈ مسلم کانفرنس میجر (ر)راجہ خضر الرحمان نے کہا ہے کہ 30 اپریل کو باغ کی سرزمین پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا 87واں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور استحکام پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ سماہنی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم کشمیری عوام اپنی حقیقی نمائندہ جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہوکر اپنے محبوب قائد سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز جراتمندانہ اور روشن مستقبل کا ویثرن رکھنے والی قیادت میں ہندوستان للکارتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا علم بلند کرتے ہوئے ثابت کر دے گی وہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کو عملی جامہ پہنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے عہدیداران اور کارکنان 30 اپریل کے کنونشن کی کامیابی کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے کونے کونے میں پھیل جائیں اور باغ میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار شریف کو گواہ رکھ کر نظریہ الحاق پاکستان کے خلاف تمام ناپاک عزائم کو ملانے کے لئے مجاہد اول کے نظریات اور افکار کے مطابق اسلام پاکستان مسلح افواج پاکستان اور کشمیر سب سے پہلے پر تجدید عہد کریں ۔ خضر الرحمان

تازہ ترین خبریں