05:43 am
 عشق و محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل  ہے،وسیم رضا

عشق و محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل ہے،وسیم رضا

05:43 am

عشق و محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل ہے،وسیم رضا قرآن کی تعلیما ت پر عمل کرکے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں میرپور (بیورورپورٹ) عشق رسولؐ اور محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل اور قرآن کی تعلیما ت پر عمل کرکے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں دین سے دوری ہما ری ذلت ورسوائی کا باعث ہے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی سنی علماء مشائخ کونسل مفتی محمد وسیم رضا نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا حضور ؐکے اسوہ حسنہ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے زندگیاں سیرت مصطفی ؐ کے مطابق ڈھالی جائیں تو کامیا بی قدم چومے گی ۔انہو ں نے کہا علماء کرام مشائخ عظام ظلم جبر واستحصال کے خلاف آواز بلند کر یں حضور ؐکے پیغام امن کو کریں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں تحمل بردبا ری اوربرداشت کے کلچر کو عام کریں اسلام دین امن ہے اسلامی تعلیما ت پر عمل کرکے ہی ہم اپنا کھویا ہوامقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا قرآن سے تعلق کو مضبو ط کر کے ہی ہم عالمی چیلنجزکا مقاملہ کرسکتے ہیں قرآن پاک میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اخوت ،رواداری اور پیار و محبت کا مذہب ہے جو انسانیت کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے ہمارے پیارے نبی ؐ کو صرف ایک فرقہ یا مذہب کے لیے نبی بنا کر نہیں بھیجا گیا بلکہ رحمت دو عالم ؐ رحمت العالمین بھی آپ ؐ ساری دنیا ئے عالم اور تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں لہذا ہمیں نبی پاک ؐ کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنا ہو گا غیر مسلم صرف حسن سلوک دیکھ کر ہی گرویدہ ہو جاتے تھے اور بے ساختہ کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیتے تھے آج پھر وہی سیرت و کردار اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو ایک بار پھر راہ ہدایت پر گامزن کیا جا سکے ۔ وسیم رضا

تازہ ترین خبریں