05:43 am
ڈاکٹر قاضی نثار انچارج بی ایچ یو سو ن ٹوپہ  کی ڈاکٹر جمیلہ سےملاقات

ڈاکٹر قاضی نثار انچارج بی ایچ یو سو ن ٹوپہ کی ڈاکٹر جمیلہ سےملاقات

05:43 am

ڈاکٹر قاضی نثار انچارج بی ایچ یو سو ن ٹوپہ کی ڈاکٹر جمیلہ سےملاقات مرکزی جامع مسجد دریک کے حافظ قرآن کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر قاضی نثار احمد صدر شبیر شہید ویلفیئر ٹرسٹ دریک انچارج بی ایچ یو سو ن ٹوپہ نے گزشتہ دنوں سینئر ایف ایم او ڈاکٹر جمیلہ سے ان کے کلینک میں ملاقات کی اور عرصہ آٹھ سال سے غریبوں کی معاونت کرنے اور بی ایچ یو سون ٹوپہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات جن میں گزشتہ سال پچاس کے قریب بیوہ ، یتیم ، غربا کیلئے فری ہیلتھ کارڈ کا اجراء جو آزادکشمیر کے کسی ہسپتال یا ہیلتھ سنٹر میں نہیں ہے کہ اجراء کے علاوہ بی ایچ یو میں حافظ قرآن کا فری علاج اور دیگر تمام مریضوں کو سو فیصد ادویات باہم مہیا کرنا شامل ہے کہ متعلق بریف کیا جس پر ڈاکٹر جمیلہ نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ماہ 1ہزا ر روپیہ دینے اور آنےوالے ماہ رمضان میں مرکزی جامع مسجد دریک کے حافظ قرآن کیلئے پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ اس سلسلہ میں ان کے اس نیک عمل کیلئے ڈاکٹر قاضی نثار احمد نے جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد سون ٹوپہ میں ان کی صحت یابی اور ایمان و برکت کیلئے دعا کروائی ۔ ڈاکٹر جمیلہ کے اس عمل پر مختلف شخصیات جن میں صحت کمیٹی سون ٹوپہ کے چیئرمین سردا ر اختیار خان ممبر صحت کمیٹی ، سابق صدر ٹیچرز آرگنائزیشن سردا ر سجاد خا ن ، سردار مشتاق خان، امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور ، سردار محمد احمد خان، سردار سجاد بشیر، سردار محمد نفیظ خان ، (ر ) صد رمعلم سردار قیوم خان، سردار محمد کبیر خان ، سردار محمد سعید خان آف سون ٹوپہ، مرکزی جامع مسجد دریک کے حافظ محمد طارق نے ان کے اس عمل کو سراہا ۔ سو ن ٹوپہ

تازہ ترین خبریں