11:33 am
 ہونہار طلباء کی بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت کیلئے ان کی بھرپور رہنمائی اور مدد وقت کا تقاضاہے ، چوہدری طارق بشیر

ہونہار طلباء کی بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت کیلئے ان کی بھرپور رہنمائی اور مدد وقت کا تقاضاہے ، چوہدری طارق بشیر

11:33 am

میرپور(نامہ نگار) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری طارق بشیر ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر کالجز میرپور پروفیسر ڈاکٹر نذر چوہدری نے کہا ہے کہ ہونہار طلباء کی بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت کیلئے ان کی بھرپور رہنمائی اور مدد وقت کا تقاضاہے اور بالخصوص غریب ونادار ، یتیم اور مستحق طلباء کیلئے تعلیم وتربیت کیلئے مخیر اداروں اور شخصیات کی طرف سے محض اللہ کی خوشنودی اور مستحقین بچوں کی بغیر کسی لالچ کے رہنمائی وامداد کرنا صدقہ جاریہ کے مترادف ہے اور ایسے مستحق طلباء وطالبات کی امداد ورہنمائی کا فریضہ انجام دینے والے یقینا لائق تحسین ہیں اور یہ مستحقین
طلباء وطالبات پڑھ لکھ کر دورجدید کے تقاضے پورے کرنے کیلئے عملی زندگی میں مستقبل کے معمار بن کر ملک قوم کا نام روشن کر ینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپو رکی معروف سماجی وفلاحی تنظیم ادارہ خدمت خلق رجسٹرڈ میرپو رکے زیراہتمام اکبر پبلک لائبریری میں شہر کے مختلف سیکٹروں کے مستحق طلباء وطالبات میں درسی کتب کی مفت تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جسکی صدارت چیئرمین ادارہ خدمت خلق میرپو رناصر سعید انصاری ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تقریب تقسیم درسی کتب سے سابق صدر بار سردار اعجاز نذیر ایڈووکیٹ ، آزاد جموں وکشمیر ادبی کونسل کے ضلعی صدر پروفیسر محمد صغیر آسی ، پی ایس اے کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین جنجوعہ ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکرٹری ظفر مغل ، صدر پاکستان ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مقصود حسین آسی ، صدر مسلم لائرز فورم راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ ، سعد انصاری ایڈووکیٹ ، معروف شاعرہ حناکرامت ، سماجی راہنما محمد ادریس مغل اور حاجی فضل حسین نے بھی خطاب کیا اور طلباء وطالبات میں ادارہ خدمت خلق میرپور کی طرف سے درسی کتب بھی تقسیم کیں ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداہ خدمت خلق میرپور کی طرف سے ہر تعلیمی سال کے آغاز میں مستحق طلباء وطالبات میں مفت درسی کتب کی تقسیم کے ساتھ ساتھ عیدین کے موقع پر مستحق خواتین وحضرات میں راشن اور کپڑوں ، جوتوں کی تقسیم کے علاوہ مستحق مریضوں کے علاج ومعالجہ کی مفت فراہمی بھی کرنا ایک قابل تحسین کام ہے جس کیلئے ادارہ کی انتظامیہ قابل مبارکباد ہے ۔ صدر بار چوہدری طارق بشیر اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر نذر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طلباء کی تعلیم وتربیت سمیت دکھی انسانیت کی خدمت عیدین اور رمضان المبارک میں غریبوں ، نادار وں ، یتیموں اور بیوائوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے شامل کرنا بھی عیادت کے مترادف ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت پر بہت زور دیا ہے اس لئے مخیر حضرات کوا س کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنا چاہیے ۔

تازہ ترین خبریں