11:42 am
 ملازمین کامطالبات کے حق میں جاری ہڑتال32ویں روز بھی جاری رہی

ملازمین کامطالبات کے حق میں جاری ہڑتال32ویں روز بھی جاری رہی

11:42 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام غیر جرید ہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کے مرکزی صدر سردا راعجاز شاہسوار اور دیگر مطالبات کے حق میں جاری مکمل تالہ بند ہڑتال32ویں روز بھی جاری رہی،آج سے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کے علاوہ تمام محکموں کے ملازمین نے ایمر جنسی سروس بند کر نے کا اعلان کر دیا ، جبکہ محکمہ صحت کے ملازمین نے حکومت کو 2دن اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے حکومت کو 5دن کا ٹائم دے دیا ، اس دوران اگر ملازمین کے مطالبات منظورنہیں کیے جاتے تو محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی
ایمر جنسی سروس بند کر دیں گے ، ایمر جنسی سروس بند ہونے کے بعد ملازمین کسی بھی ایمر جنسی کو بحال نہیں کریں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے سنیٹری ورکرز شہر سے کچرا بھی نہیں ا ٹھائیں گے ۔ملازمین صبح سویرے ہی ہڑتالی کیمپ میں جمع ہو گئے جس کے بعد ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جس نے شہر کا چکر لگانے کے بعد مرکزی چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا ، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اعجاز شاہسوار کی بحالی اور دیگر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ نوٹ کو فوری طور پر منظور کیاجائے آج کے بعد کوئی ایمر جنسی سروس بحال نہیں کی جائے گی اگر تمام چارٹرڈ آف ڈیمانڈ نوٹ منظور نہیں کیاجاتا تو اس کے بعد کسی بھی سخت احتجاج یا راست اقدام سے گریز نہیں کیاجائے گا ۔اعجاز شاہسوارکو فوری طور پر بحال کیا جائے کیونکہ اعلی سطحی جو کمیٹی بنا ئی گئی تھی اس نے پندرہ دن کے اندر فیصلہ کرنا تھااور سماعت بھی مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا لہذا کمیٹی فوری طو رپر رپورٹ جاری کرے اور دیگر مطالبات کو بھی فوری حل کیاجائے ، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین ایکشن کمیٹی سردا ر امتیاز خان، محمد خورشید خان،شفقت حیات ، محمد سہیل خان، سید امتیاز شاہ ، جاوید عزیز ، محمود خان ، محمد آصف ، محمد قیوم خان، آفتاب تبسم ، افتخار شاہین ، اعجاز شاہسوار ، محمد سجاد ، نومنتخب صدر ایپکا آصف حنیف ، بنیات خان ، محمد انور خان، انجم مشتاق، عتیق اسلم، شفقت محمود، محمد خالد محمود ، شوکت شاکر ، ذوالفقار خان، ندیم بٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔

تازہ ترین خبریں