11:44 am
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہری جھنڈی دکھا دی

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہری جھنڈی دکھا دی

11:44 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی ) گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر پونچھ ڈوثیرن کی انتظامیہ نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے تسلیم شدہ مطالبات پر 2دن کے اندر اندر عمل در آمد شروع نہ کروایا تو گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن دو دن بعد پونچھ میں پہیہ جام ہڑتال کر ے گی ۔گڈز ٹرانسپورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر ہڑتال موخر کی تھی کہ 9اپریل تک مطالبات پر عمل در آمد شروع ہوجائے گا اور
لوڈ گاڑیوں سے وزن کی مقررہ حد سے زائد سامان اتارنا شروع کر دیاجائے گا اور گاڑیوں کو جرمانہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سے اضافی سامان اتارا جائے گا ، لیکن ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد گزشتہ 10دنوں میں 7گاڑیوں کو اوور لوڈنگ پر جرمانے کیے لیکن کسی ایک بھی گاڑی سے زائد سامان نہیں ا تارا گیا ۔ان خیالات کااظہا رگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے عہدیداران سردار محمد اختر خان صدر، عمران سجاق نائب صدر، فیاض صابر جنرل سیکرٹری ، عامر نازش سیکرٹری مالیات ، عدنان خورشید سیکرٹری اطلاعات ، جمشید خان منگ ، محمد اعجاز ہجیرہ ، محمد طارق پلندری ، محمد شہزاد پلندری ، ماواں ارشد کھائی گلہ اور دیگر نے ٹرانسپورٹرو ںکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے گڈز ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں ، ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ٹرانسپورٹروں سے تعاون کرنے کے بجائے ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ، دونوں آفیسران ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں ، حکومت آزادکشمیر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ داری گڈز ٹرانسپورٹروں پر عائد نہیں ہوگی ۔

تازہ ترین خبریں