11:52 am
لیگی حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، طاہر سلطان

لیگی حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، طاہر سلطان

11:52 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )آزادکشمیر میں برسر اقتدار مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکامِ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ایک ماہ سے زاہد کا عرصہ ہو چکا ہے راولاکوٹ ملازمین ہڑتال پرہیں مگر حکومت نے کوئی
سنجیدگی سے ان کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی۔ حکومت عوامی مسائل حل کے بجائے ان میںاضافہ کر رہی ہے غریب عوام کے مسائل میں آئے روز آضافہ ہو رہا ہے۔ جب کہ حکومت اپنی عیاشیوںمیں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار طاہرسلطان نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے مسائل اگر حل نہ کیے گے تو آنے والے دنوں میں عوام پر بجلی کے بلوں کا سرچارج کو بوجھ ڈالا جائے گا جس عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبریں