11:55 am
مضان قریب آتے ہی سبزی فروشوں نے چھری تیز کرلیں ، شہری پریشان

مضان قریب آتے ہی سبزی فروشوں نے چھری تیز کرلیں ، شہری پریشان

11:55 am

مظفر آباد (نامہ نگار ) سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ،اسلام گڑھ بازار اور گردنواح میں ماہ رمضان قریب آتے ہی سبزی فروشوں نے چھری تیز کرلیں ، سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ،سبزی فروش دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ،ریٹ لسٹیں غائب،ریٹ لسٹ کا پوچھیں توآگے سے جھگڑا کرنا شروع کردیتے ہیں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ قریب تر،دوکاندار من مانے ریٹس لگالیے، آئے روز اخبارات میں بیانات پر انتظامیہ اور سبزی فروشوں پر جوں تک نہ رینگی ،انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی،سبزی فروشوں کے من مانے ریٹس کی وجہ سے انتظامیہ کے منہ پر زوردار تھپڑ
، سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹوں کے مطابق سبزی اور فروٹ بیچنے کا پابند کرے اور بغیر ریٹ لسٹ کے دوکانداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور گردونواح میںسبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں دوکاندار دونوں ہاتھوں سے سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور گاہکوں سے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں آئے روز اخبارات میں بیانات پر انتظامیہ اور سبزی فروشوں پر جوں تک نہ رینگی ۔سبزیوں ،فروٹ کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کردیا گیا ہے رمضان المبارک کا مہینہ جو رحمتوں اور برکتوں مہینہ ہے اس مہینہ میں لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے جبکہ سبزی فروش اس مہینہ کو کمائی کا مہینہ تصور کرتے ہیں اور اگر گاہک ریٹ لسٹ کا مطالبہ کرے تو آگے سے جھگڑا کرتے دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ بگڑے ہوئے دوکانداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے ۔