11:57 am
 بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، سرفراز خان

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، سرفراز خان

11:57 am

میرپور (بیورورپورٹ)برطانیہ کے شہر ہائی ویکمب کے مئیر کونسلر سرفراز خان راجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارت جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔میرپور کے لوگوں نے برطانیہ میں محنت مزدوری کرکے اپنا مقام بنایا۔برطانیہ کے اہم اداروں اور پارلیمنٹ تک ہمارے لوگ موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں فرینڈز آف میرپور کے صدر چوہدری محمد صدیق کی طرف سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ میں سابق جسٹس چودھری مشتاق احمد،ممتاز قانون دان امین بیگ،چوہدری محمد شبیر،صدر کشمیر پریس
کلب میرپور سجاد جرال،انجمن تاجراں میرپور کے سابق صدر طاہر ملک، سابق سیکریٹری جنرل پریس کلب شجاع جرال،تحریک انصاف کے راہنما چوہدری امجد،مسلم لیگ ن کے راجہ مسعود خان،پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما راجہ عادل کیانی،چوہدری محمد زمان،عمران رفیق ،چوہدری عثمان صدیق ایڈووکیٹ،تیمور خالد چوہدری کے علاوہ شہر کی سول سوسائٹی اور اوورسز کشمیریوں کی بڑی تعداد استقبالیہ میں شریک تھی۔تقریب سے میئر کونسلر سرفراز خان راجہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے برطانیہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔فرینڈز آف میرپور کے صدر کا شکور گزار ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں استقبالیہ تقریب رکھی۔استقبالیہ سے فرینڈز آف میرپور چوہدری محمد صدیق نے میئر کو میرپور آمد پر خوش آمدید کہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ میں اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے علاو آزاد کشمیر میں بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔