11:59 am
 منگلا بس سٹاپ تا جلاتلاں روڈ کی کشادگی انتہائی ضروری ہے ، چوہدری نعیم

منگلا بس سٹاپ تا جلاتلاں روڈ کی کشادگی انتہائی ضروری ہے ، چوہدری نعیم

11:59 am

میرپور(بیورورپورٹ)چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ منگلا بس سٹاپ تا جلاتلاں روڈ کی کشادگی انتہائی ضروری ہے ۔پرانی سنگل روڈ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔نہر کے ساتھ پوری روڈ کو نئے سرے سے بنانے کی ضرورت ہے ۔تا کہ با ئی پاس ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے رش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔تاجروں کا نمائندہ ہوں تاجروں
سمیت شہریوں کے حقوق کے لیے بھی ہماری آواز ہر فورم پر بلند ہوتی ہے اور آئندہ بھی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں کے آغاز سے شروع ہو گی ہے ۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔بالخصوص چھوٹے تاجر سخت متاثر ہو جاتے ہیں ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کسی قمیت پر قبول نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلا بس سٹاپ میں کاروباری سنٹر مسٹر جی باربی کیو کے افتتاح کرنے کے بعد تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ میری پہلی ذمہ داری ہے ۔تاجروں کے حقوق غصب نہیں ہونے دوں گا ۔قبل ازیں منگلا بس سٹاپ کے تاجروں احسن گوندل ،ارشد محمود ،حاجی اکرم چغتائی ،ندیم اکرم ، حاجی ظفر ،رحمت حسن کے علاوہ میزبان محمد ایوب اور دیگر تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا منگلا بس سٹاپ پہنچے پر شاندار استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گی ۔

تازہ ترین خبریں