12:22 pm
ایران کو   آبنائے ہرمز اورباب المندب بندر گاہیں  بند  کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ

ایران کو آبنائے ہرمز اورباب المندب بندر گاہیں بند کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ

12:22 pm

ایران کو آبنائے ہرمز اورباب المندب بندر گاہیں بند کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ واشنگٹن(نیوزایجنسیاں ) امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ باب المندب اور آبنائے ہرمز بندرگاہوں کو بحری ٹریفک کے لیے بند کرنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے،ایران اور دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے عالمی تجارتی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ باب المندب اور آبنائے ہرمز بندرگاہوں کو بحری ٹریفک کے لیے بند کرنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز اورباب المندب بندرگاہیں بند کیں تو اس کے نتیجے میں ایران کو جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر مکمل پابندی عاید کیے جانے کے اعلان کے بعد تہران نے آبنائے ہرمز اور باب المندب بندرگاہوں سے تیل بردار جہازوں کو گذرنے سے روکنے کا کا اعلان کیا تھا۔