12:18 pm
عورتوں کےحقوق بارے میں اللہ سے ڈرنا چاہیے ،شازیہ اکبر

عورتوں کےحقوق بارے میں اللہ سے ڈرنا چاہیے ،شازیہ اکبر

12:18 pm

عورتوں کےحقوق بارے میں اللہ سے ڈرنا چاہیے ،شازیہ اکبر اسلامی تعلیمات پرحقیقی روح کیساتھ عمل کرنےسےخواتین کےمسائل کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے کوٹلی(سٹی رپورٹر) سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے اسلام کی تعلیمات پر اس کی حقیقی روح کے ساتھ عمل کیا جائے تو خواتین کی معاشی بہبود کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل جیسے گھریلو تشدد ،وراثت سے محرومی اور دوسری معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔خواتین کی اقتصادی ترقی قوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیے ہیں وہ کسی بھی اور مذہب نے نہیں دیے ،اسلام ہی عورتوں کے حقوق کا علمبردار ہے ،اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو معاشرے میں صنفی مساوات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ سحری اور افطاری بنانے والی خواتین کو دوگنا اجر ملتا ہے ،خواتین کی معاشی ترقی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،خواتین کی عزت اور احترام معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے ،عورت ماں ،بہن اور بیٹی ہے ،عورتوں کے حقوق کے بارے میں ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیے ۔ شازیہ اکبر