12:06 pm
کوٹلی، چھ تعلیمی ادارے مکمل نہ ہو سکے ،ٹھیکیدار غائب ،کوئی پوچھنے والا نہیں

کوٹلی، چھ تعلیمی ادارے مکمل نہ ہو سکے ،ٹھیکیدار غائب ،کوئی پوچھنے والا نہیں

12:06 pm

اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے جاری یہ منصوبہ جات کشمیر پری انجنئیرنگ کنسٹرکشن کمپنی کو دیے گے تھے ادھورے منصوبہ جات پر عوام علاقہ عشقیالی ،دھمول ،دھپری کے عوام سراپا احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کوٹلی(وقا ئع نگار)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول عشقیالی کی بلڈنگ سمیت چھے سرکاری تعلیمی ادارے تا حال مکمل نہ ہو سکے۔اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے جاری یہ منصوبہ جات کشمیر پری انجنئیرنگ کنسٹرکشن کمپنی کو دیے گے تھے۔کشمیر پری انجنئیرنگ کنسٹرکشن کمپنی انتہائی نا اہلی اور سستی کی وجہ سے منصوبہ جات پر توجہ نہ دے سکی۔اور یہ تعلیمی ادارے مدت تعمیر پوری ہونے کے باوجود مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گے یا فرار ہو گے کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ادھورے منصوبہ جات پر عوام علاقہ عشقیالی ،دھمول ،دھپری کے عوام سراپا احتجاج۔عوام علاقہ نے کہا کہ گرلز مڈل سکول عشقیالی کی عمارت کا ٹھیکہ ہوئے کئی سال ہو گے ۔ٹھیکیدار کام چور اور کام سے عاری ہے۔کشمیر پری انجنیئرنگ کمپنی کو ٹھیکہ کس وجہ سے دیا گیا ہے۔اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے بھاری رقوم لے کر بھی منصوبہ جات ادھورے پڑے ہیں ۔اس نام نہاد کمپنی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عوام علاقہ نے حکومت وقت اور اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ کنسٹرکشن کمپنی کو فوری پابند کیا جائے تا کہ منصوبہ جات مکمل ہو سکیں اور عوام علاقہ کو لاحق پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔ تعلیمی ادارے

تازہ ترین خبریں