12:48 pm
پی ٹی آئی حکومت کرپشن کا خاتمہ کریگی،عبدالغفار

پی ٹی آئی حکومت کرپشن کا خاتمہ کریگی،عبدالغفار

12:48 pm

پی ٹی آئی حکومت کرپشن کا خاتمہ کریگی،عبدالغفار پاکستان اور کشمیری عوام کےرشتے کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی،بیان کوٹلی (سٹی رپورٹر ) پی ٹی آئیٔ کوٹلی کے نا ئب صدر چوہدری عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت سے مثبت تبدیلی آئی ہے آزادکشمیر میں تبدیلی کا تعلق پاکستان میں تبدیلی کے ساتھ ہے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان قائم رشتے کو کوئی دنیا کی طاقت ختم نہیں کرسکتی کشمیر کے حکمران کرپشن میں لت پت ہیں دولت کے ہوس میں عوام کا پیسہ ہضم کررہے ہیں وفاقی حکومت پائی پائی کا حساب لے گی اور مسلہ کشمیر خارجہ پالیسی میں سرفہرست رکھا جارہا ہے بہت جلد کشمیر کے ایوانوں میں بھی تحریک انصاف کے نعرے لگیں گے اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ہر آدمی کو انصاف ملے گا روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے پاکستان میں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت سے مثبت تبدیلی آئی ہے کشمیر کے وزیراعظم اپنے ہی بیانیہ میں پھنسا گئے ہیں وہ ریاستی مسائل کی طرف توجہ کے بجائے افراتفری کا شکار ہیں تعمیر و ترقی اور ریاستی مسائل کی طرف توجہ دینے کے بجائے آزادکابینہ افراتفری کا شکار ہے۔ آزادحکومت اپنی طبی عمر پوری کر چکی ہے ہم پاکستان کے اندر اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ۔ عبدالغفار

تازہ ترین خبریں