10:29 am
ن لیگ کاہرکارکن فاروق حیدر کیساتھ کھڑا ہے،شبیر مغل

ن لیگ کاہرکارکن فاروق حیدر کیساتھ کھڑا ہے،شبیر مغل

10:29 am

ن لیگ کاہرکارکن فاروق حیدر کیساتھ کھڑا ہے،شبیر مغل لیگی جماعت کسی ایک ممبر مجلس عاملہ کی جاگیرنہیں بلکہ پوری ریاست کی جماعت ہے کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کھوئی رٹہ کا ایک اجلاس زیرصدار ت جوائنٹ سیکرٹری شبیر مغل منعقد ہوا ۔اجلاس میں راجہ فاروق حیدر خان پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ آزادکشمیر کا ہرکارکن وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے راجہ فاروق حیدر خان کے ریاست کے مفاد میں کیے گے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن میں پی ایس سی ،این ٹی ایس ،ترویں ترامیم ،تعمیروترقی میں سڑکوں کاجال جس سے ریاست کے ہرفرد چاہے وہ کسی قبیلے یا جماعت کا مستفید ہو تا ہے۔سالار جمہوریت ہمارے قابل احترام ہیں ان کا احترام ہر کارکن پر فرض وزیر اعظم آزادکشمیر کا ضلع کوٹلی کو بگ سٹی کادرجہ دینا احسن اقدام ہے افسوس کے ساتھ آج جو زبان فاروق حیدر خان کے خلاف آزادکشمیر کی پوری مسلم کانفرنس بول رہی ایسی ہی زبان ہمارے دوممبر مجلس عاملہ بول رہے ہیں یہ جماعت کسی ایک یا دو ممبر مجلس عاملہ کی جاگیر نہیں بلکہ پوری ریاست کے مسلم لیگی کارکنان کی جماعت ہے ہمیں اپنے قائد نواز شریف کے اس فیصلے پر فخر ہے کہ آج فاروق حیدر جیسا باکردار ،نڈر ،بےباک شخص جماعت کافخر ہے اجلاس میں طالب مغل ،راجہ پنوں ،محفوظ خلیل ،ٹھیلیدار عبدالخالق مغل ،راجہ کامران ،راجہ اشفاق ،معروف مغل ،راجہ شوکت ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیرتعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ شبیر مغل

تازہ ترین خبریں