10:32 am
پاکستان میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے، بشیر احمد شاہ

پاکستان میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے، بشیر احمد شاہ

10:32 am

باغ(نمائندہ خصوصی)حوالدار کلرک ریٹائرڈ سید بشیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے میرٹ اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھرکردیا ہے وزیر اور مشیروں کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہے
اس ملک میں صدارتی نظام نافذ کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ ختم ہو چکا ہے اقرباء پروری عروج پر ہے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے تھے پورے کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ملک میں بے روز گاری بھڑتی جا رہی ہے غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں ملک میں صدارتی نظام راج کیا جائے ۔

تازہ ترین خبریں