10:35 am
کشمیر یوں کیلئےمسلم کانفرنس نعمت سے کم نہیں،آصف یعقوب

کشمیر یوں کیلئےمسلم کانفرنس نعمت سے کم نہیں،آصف یعقوب

10:35 am

کشمیر یوں کیلئےمسلم کانفرنس نعمت سے کم نہیں،آصف یعقوب اگرمخلوق کی خدمت کرنی ہو تو مسلم کانفرنس بہترین پلیٹ فارم ہے سلیم چغتائی کی مسلم کانفرنس میں شمولیت سےپارٹی مزید مضبوط ہوگی ،بیان مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے راہنما اور ا میدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری آصف یعقوب نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم اور عوامی نمائندہ جماعت ہے۔سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ سلیم چغتائی کی مسلم کانفرنس میں شمولیت خوش آئند بات ہے۔ان کی شمولیت سے مسلم کانفرنس مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس وہ سیاسی جماعت ہے جس کی تائید وحمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اس صورت میں کی کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس ہی پاکستان کی نمائندہ جماعت ہوگی۔مسلم کانفرنس ہی نظریہ الحاق پاکستان تحریک آزادی کشمیر اور چھ لاکھ شہداء کی وارث جماعت ہے۔کشمیر یوں کے لیے مسلم کانفرنس کسی نعمت سے کم نہیں،ہمارے آبائواجداد نے اس جماعت کا پرچم سربلند رکھا ہے ہم قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال کی قیادت میں سربلند رکھیں گے۔اب وقت دور نہیں رہ گیا جب آزادکشمیر میں ہر دوسرے تیسرے گھر میں مسلم کانفرنس کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت خلق کا نام ہے اگر مخلوق کی خدمت کریں تو مسلم کانفرنس سے بڑھ کو کوئی پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا۔جو سفر 1932میں پتھر مسجد سے شروع ہو قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جاری وساری رہے گا اور اپنی منزل کی طرف پہنچ کر ہی دم لے گا۔مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مسلم کانفرنس میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں جائز مقام دیا جائے گا۔ آصف یعقوب