10:36 am
دھیرکوٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے خاتون جاں بحق

دھیرکوٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے خاتون جاں بحق

10:36 am

باغ(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے دھیرکوٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غلفت کی وجہ سے خاتون کی ہلاکت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت عامہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے غریب عوام علاج کے لیے اپنے مریضوں کو ہسپتالوں میں لاتے ہیں مگر ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے لاشیں اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں
دھیرکوٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے انتقال کرنے والی خاتون خود چل کر ہسپتال آئی مگر بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے سے وہ زندگی کی بازی ہار گئی یہ بدقسمت خاتون ایک چھوٹی بچی کی ماں تھی مولانا امتیاز صدیقی نے اپنے بیان میں حکومت آزاد کشمیر اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی سے دھیرکوٹ ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت کے افسوسناک واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں