10:38 am
کیبل نیٹ ورک ،بجلی کے پولوں کا ستعمال کئی نوجوانوں کی زندگیاں گل کر گیا

کیبل نیٹ ورک ،بجلی کے پولوں کا ستعمال کئی نوجوانوں کی زندگیاں گل کر گیا

10:38 am

میرپور(ارشد محمود بٹ)میرپور میں کیبل نیٹ ورک سسٹم کو گھروں تک پہنچانے کیلئے بجلی کے پولوں کا ستعمال کئی نوجوانوں کی زندگیاں گل کر گیا جبکہ متعدد معذو ر ہوگئے۔ محکمہ برقیات نے پیسوں کی خاطر بجلی کے پولوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ کیبل آپریٹرز کی مکمل ٹریننگ نہ ہونے کے باعث حادثات رونما ہونے لگے گذشتہ روز بھی ایک اور نوجوان کیبل کی تارکو ٹھیک کرتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور
میں محکمہ برقیات نے کیبل آپریٹرز کو اپنے پول معاوضے کے عوض استعمال کی اجازت دے رکھی ہے جسکے ذریعے شہر بھر میں کیبل آپریٹرز لوگوں کو سروس مہیا کرنے کیلئے پول استعمال کرتے ہیں۔کیبل میں کام کرنے والے نوجوانوں کو مناسب تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ گذشتہ شام نانگی کے قریب ایک نوجوان وقاص احمد پول پر چڑھ کر کیبل ٹھیک کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارگیا۔

تازہ ترین خبریں