10:40 am
وفاقی حکومت خود شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے، بشیر شگو

وفاقی حکومت خود شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے، بشیر شگو

10:40 am

میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر شگو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خود شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ایم این ایز، ایم پی ایز، وفاقی و صوبائی وزراء، مشیران، عدلیہ کے ججز اور گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو نصف کر کے اور تمام شاہانہ مراعات ختم کر کے آئی ایم ایف سمیت کسی بھی ملک اور عالمی مالیاتی ادارہ سے قرضہ کی صورت میں بھیک کی ضرورت
باقی نہیں رہے گی۔ حکمران طبقہ، اشرافیہ اور اس ملک پر حکومت کرنے والی سابقہ اور موجودہ بیوروکریسی ہی اس ملک کے مالیاتی وسائل ہڑپ کر کے اس وطن عزیز کو کنگال کر رہی ہے۔ مگر ان سب عیاشیوں اور اللوں تللوں کی تکمیل کے 21 کروڑ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا خون چوسا جارہا ہے۔ جس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی عوام کو بیدار اور اس بدبودار نظام سے چھٹکارا کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ اگر آج بھی پاکستانی عوام کی اکثریت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت اور جماعت اسلامی کے پروگرام اور منشور کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لے تو پاکستان کو بھی ترقی کی طرز پر ایک جدید خوشحال اور عوام دوست ملک بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین خبریں