10:44 am
اے کے ایم آئی دی سی ایمپلائز ایسو سی ایشن کی ملازمین کا ہڑتال

اے کے ایم آئی دی سی ایمپلائز ایسو سی ایشن کی ملازمین کا ہڑتال

10:44 am

مظفرآباد(نیو زڈیسک)اے کے ایم آئی دی سی ایمپلائز ایسو سی ایشن کی ملازمین کارپوریشن کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ریکوزیشن پروموشن ،ڈویژن کے قیام اور ملازمین کارپوریشن کو اسد میں ضم کرنے کے میں جاری 3ماہ سے زائد ہڑتالی ملازمین نےAIMSہسپتال کا دورہ پر آئے ہوئے جناب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی روک لی،ملازمین کارپوریشن نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے جس میں مطالبات لکھے ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے گاڑی سے نیچے اتر کر ایسو سی ایشن کے نمائندگا ظہیر احمد خان تنولی،امجد حسین شیخ اور نذیر خان کی گفتگو غور سے سنی ۔نمائندگان
نے وزیراعظم کو بتا یا کہ مورخہ 3جنوری2019کو جناب کی زیر صدارت میٹنگ میں سیکرٹری مالیات نے تنخواہ اور پنشن کے لیے لیے جون2019تک درکار رقم کی فراہمی کے لیے رضا مندی ظاہر کی اس ھوالہ سے ایک سمری محکمہ مالیات کو ارسال کی گئی لیکن تاحال کارپوریشن کو کوئی رقم فراہم نہیں کی گئی ۔مورخہ14مئی 2019کو بور ڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں بھی بقیہ تمام ممبران نے اس حوالے سے اتفاق کیا لیکن مالیات کے نمائندہ نے ادائیگی سے انکار کردیا ۔رمضان کے مقدس مہینہ میں ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خود اور ان کے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔وزیراعظم نے نمائندگاہ کی باتیں غور سے سنیں اور کہا کہ مجھے آپ کا مشکلات کا احساس ہے آج ہی کابینہ کے اجلاس کے بعد میں سیکرٹری مالیات سے اس ھوالے سے بات کروں گا اور آپ کا معاملہ یکسو کروائوں گا ۔اس پر نمائندگان ایسو سی ایشن نے جناب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنایا جائے ۔

تازہ ترین خبریں