11:03 am
وزیراعظم دعورہ پل پرہونیوالی کرپشن کانوٹس لیں ،راجہ عبدالخالق

وزیراعظم دعورہ پل پرہونیوالی کرپشن کانوٹس لیں ،راجہ عبدالخالق

11:03 am

وزیراعظم دعورہ پل پرہونیوالی کرپشن کانوٹس لیں ،راجہ عبدالخالق دعورہ میں برساتی نالےپر زیر تعمیر پل کیلئےفنڈز فراہم نہ کرنا مقامی وزیرکادوہرا معیار ہے بھمبر (بیورورپورٹ) یونین کونسل دعورہ کی معروف سیاسی شخصیت و امیدوار کونسلر راجہ عبدالخالق نے کہا ہے کہ کس دعورہ میں برساتی نالے پرکروڑں روپے کے کازوے بنانا اور زیر تعمیر پل کے لیے رقم فراہم نہ کرنا مقامی وزیر کا دوہرا معیار ہے جس کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، راجہ عبدالخالق نے کہا کہ کس دعورہ میں دعورہ راجگان اور ملحقہ دیات کو برساتی نالے سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت پل زیر تعمیر ہے جس پر گزشتہ کچھ عرصہ سے کام رکا ہوا ہے جس کو سنیئر وزیر نے مکمل کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر گزشتہ عرصہ میں انہوں نے مختلف دیہات کو دعورہ کسی عین روڈ سے لنک کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز دیے جس سے کازوے بنائے جارہے ہیں جو برسات کے پہلے موسم میں ہی ختم ہو جائیں گے مگر وزیر حکومت ہمارے پل کے لیے فنڈز فراہم نہیں کررہے اس لیے ہمار ا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ دعورہ کے زیر تعمیر پل پر حکومتی پیسہ خرچ نہیں ہوا جس کو مکمل کرنا موجود ہ حکومت کی زمہ داری نہیں انہوں نے چیف سیکرٹری سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبدالحالق

تازہ ترین خبریں