11:05 am
غیر جریدہ ملازمین محکمہ اوقاف کااجلاس زیر صدارت سردار بنیات ہوا

غیر جریدہ ملازمین محکمہ اوقاف کااجلاس زیر صدارت سردار بنیات ہوا

11:05 am

غیر جریدہ ملازمین محکمہ اوقاف کااجلاس زیر صدارت سردار بنیات ہوا مفتی ابراہیم نےمحکمے کی بہتری کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دی،مقررین حکومت ناظم اعلی اوقاف کی خالی نشست پرمحکمے کےاندر سےہی تقرری کرے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) غیر جریدہ ملازمین محکمہ اوقاف کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار بنیات خان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ناظم اعلی اوقاف مفتی ابراہیم عزیز کی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ناظم اعلی اوقاف مفتی ابراہیم نے محکمے اور ملازمین کی بہتری کیلئے بے شمار کام کیے ملازمین ان کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی محکمے کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔اجلاس سے سردار بنیات خان کے علاوہ ریاض احمد کیانی ، محمود احمد خان، رافع خورشید، محمد امتیاز، محمد اسلام قاری ، وقار علی شاہ ، محمد حسین ، محمد شفیق ، محمد ارشد اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ ناظم اعلی اوقاف کی ریٹائرڈ منٹ پر خالی ہونے والی نشست پر محکمے کے اندر سے ہی ناظم اعلی مقرر کیاجائے ۔ دوسرے محکموں سے آنے والے ناظم اعلی صاحبا ن کا محکمہ کی بہتری کیلئے کوئی خاص کردار نہیں رہا اس لیے حکومتی ذمہ داران محکمہ کے اندر سے ہی ناظم اعلی اوقاف کی تقرری کریں تاکہ ملازمین اور محکمے کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کیے جاسکیں ۔ محکمہ اوقاف

تازہ ترین خبریں