11:12 am
سعودی  معلم شیخ  المننان الناصرکا بی ایچ یو سون ٹوپہ کا دورہ

سعودی معلم شیخ المننان الناصرکا بی ایچ یو سون ٹوپہ کا دورہ

11:12 am

سعودی معلم شیخ المننان الناصرکا بی ایچ یو سون ٹوپہ کا دورہ مریضوں کودی جانیوالی سہولیات اورسنٹر کی مجموعی کارکردگی کا معائنہ کیا راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب مکہ الحرم شریف کےمعلم شیخ المننان الناصر نے بی ایچ یو سون ٹوپہ کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور سنٹر کی مجموعی کارکردگی پر انچارج بی ایچ یو ہومیو ڈاکٹر سنیئر میڈیکل ٹیکنالوجسٹ قاضی نثار احمد نے بریفنگ دی ، دوران بریفنگ انہوں نے تمام مریضوں کو دی جانے والی سہولیات جو آزادکشمیر کے کسی ہیلتھ سنٹر میں موجود نہیں ہیں جن میں حافظ قرآن ، بیوہ یتیم بچے اور بکر وال کمیونٹی کا عرصہ تین سال سے مفت علاج ہورہا ہے ، مزید انہوں نے کہا کہ ہم نے مریضوں کو ڈونر کے تعاون سے لوکل پرچیز میڈیس کا بندوبست بھی کیا ہے سال 2018میں ہم نے پانچ لاکھ کے قریب ادویات پرچیز کیں ۔مزید انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ارد گرد اکثر و اوقات مشاہدے میں آیا کہ لوگو ں کے گھروں میں آٹا او ر افطار ی کا سامان بھی موجود نہیں ہوتا جس پر وہ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو بھی افطاری کا سامان اور راشن بہم پہنچا رہے ہیں جس پر شیخ عبد المنان الناصر نے قاضی نثار کی اس فلاحی کاوش پر زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور اپنی طرف سے کیش انعام بھی دیا ۔انہو ں نے کہا کہ اس سنٹر میں مزید ڈونر کو آنے کی دعوت دیتا ہوں اس لیے کہ یہاں کا جو سٹ اپ ہے وہ میں نے اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھا ، شیخ عبدالمنان الناصر نے کہا کہ میں عرصہ تین سال سے حرم پاک کے اندار پاکستانیوں اور دیگر مسلم ممالک سے آئے ہوئے مسلمانوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہا ہوں جو میرے لیے پاکستانی ہونے کی حیثیت سے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ آج حرم پاک کے اندر معلمین میرے شاگرد ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ نوے فیصد لوگ آج بھی ایسے ہیں جن کو قرآن پاک پڑھنا صیح نہیں آتا ۔انہوں نے بی ایچ یو میں سون ٹوپہ میں آنے والے عوام علاقہ کو قرآن پاک سیکھنے کا طریقہ بتایا اور مزید کہاکہ میں پورے آزادکشمیر اور پاکستان میں اکیڈمی قائم کررہا جہاں قرآن پاک کو تجدید کے ساتھ پڑھانے کا اہتمام کیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک مولویوں یا قاری کے ہی پڑھنے کیلے نہیں ہوتا بلکہ ہر مسلمان کا پڑھنا اس پر فرض ہے انہوں نے سون ٹوپہ کے سوکے قریب گھرانوں کیلئے الحرم قائدہ جو حرم پاک میں پڑھایاجاتاہے دینے کا اعلان کیا ۔اس سے پہلے معزز مہمان بی ایچ یو پہنچے تو ریڑھ فائونڈیشن کے طلبہ نے ان کا استقبا ل کیا دیگر مقررین میں خیام اشفاق ، قاری سیف اللہ ، فضائل حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں انچارج بی ایچ یو سون ٹوپہ کی طرف سے معزز مہمان کو دنیا کا عظیم تحفہ قرآن پاک پیش کیا ۔ شیخ المننان

تازہ ترین خبریں