11:22 am
اسلامی معاشرےمیں خواتین کا احترام ضروری ہے، فرزانہ بشیر

اسلامی معاشرےمیں خواتین کا احترام ضروری ہے، فرزانہ بشیر

11:22 am

اسلامی معاشرےمیں خواتین کا احترام ضروری ہے، فرزانہ بشیر وزیراعظم کاخواتین کیلئےغلط الفاظ کا چناؤ کشمیری قوم کیلئےشرم کا باعث ہے بھمبر (بیورورپورٹ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر شعبہ خواتین کی صدر فرزانہ بشیر نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں انکی عزت کی جانے چاہیے توہین کسی صورت برداشت نہیں خواتین کا احترام ضروری ہے ان پر الزام تراشی اور کردار کشی کسی صورت قابل برداشت عمل نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نما ئندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جس طرح کی گفتگو کی وہ باعث افسوس ہے خواتین کے بارے میں وہ کتنے اچھے خیالات رکھتے ہیں ان کی گفتگو سے پوری ریاست کو پتہ چل گیا ہے ریاست کے عوام ایسے شخص کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقی کے دور میں خواتین کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر وزیراعظم کی طرف سے غلط الفاظ کا چنائو کیا گیا جو پوری کشمیری قوم کیلئے شرم کا باعث ہے وزیراعظم کو اخلاقی طور پر اپنی اصلاح کرنی چاہیے ایسی گفتگو نجی محفلوں میں کرنا ان کے شایان شان نہیں ہے۔ فرزانہ بشیر

تازہ ترین خبریں