11:35 am
مظفرآباد،  اوربلنگ معمول، بل درستگی کے بہانے رشوت مانگی جاتی  ہے

مظفرآباد، اوربلنگ معمول، بل درستگی کے بہانے رشوت مانگی جاتی ہے

11:35 am

مظفرآباد، اووربلنگ معمول، بل درستگی کے بہانے رشوت مانگی جاتی ہے بڑے ہوٹلز،بیکریز اورڈرائی کلینرز کی دکانوں کو مٹھی گرم کرنے پر پرانے میٹر لگا کر دیے جاتے ہیں مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ برقیات کے میٹرریڈروں نے شہر بھر میں عوام کو اووربلنگ دینا معمول بنالیا،میٹردرست حالت میں ہونے کے باوجودعوام کو زیادہ بلات دے کرمنتھلی مقرر پر مجبورکیاجانے لگا،جبکہ بڑے ہوٹلز،بیکریز،ویلڈرز اورڈرائی کلینرز کی دکانوں پر پرانے میٹر جو مٹھی گرم کرتے ہیں لگاکر دیئے جاتے ہیں،شہریوں نے وزیراعظم،وزیربرقیات،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری برقیات سے فی الفور نوٹس لیکر میٹرریڈروں کے تبادلے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چہلہ،نیامحلہ،اپرپلیٹ لوہر پلیٹ،گوجرہ،بیلہ نورشاہ،دومیل،مانک پیاں،زیروپوائٹ ودیگر علاقوں میں میٹردرست ہونے کے باوجود انہیں ناقابل استعمال قراردے کر یہی میٹربڑے بڑے ہوٹلز،پلازوں،ویلڈرز،حمام اورڈرائی کلینرز کی دکانوں پرلگا کر منتھلی وصول کی جارہی ہے ۔جبکہ یہی میٹر گزشتہ کئی سالوں سے بلات پر میٹرپوزیشن درست لکھی جاتی رہی ہے ناقابل استعمال کی کوئی رپورٹ نہیں کی جاتی ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ صرف شدہ ریڈنگ سے کم یا زیادہ اپنی مرضی سے ریڈنگ درج کر کے بلات شہریوں کا تھما کر تنگ کیا جارہا ہے۔جو شہری بروقت بلات ادا کرتے ہیں ان کے گھروں میں نئے ڈیجیٹل میٹر زبردستی نصب کروائے جارہے ہیں جبکہ پلازوں،ہوٹلز،ویلڈرز،حمام اورڈرائی کلینرز کی دکانوں پر ڈیجیٹل میٹرنہیں لگائے جارہے ہیں جہاں بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے وہاں بدستور پرانی میٹرانتہائی ناگفتہ بہہ حالت میں جگہ جگہ لٹکے ہوئے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میٹرریڈروں کا قبلہ درست کیا جائے ان کے تبادلہ جات کر کے ایک سپیشل غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے جو شہر کا سروے کر کے ڈیجیٹل میٹربڑے بڑے ہوٹلز اورجہاں بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے وہاں لگائے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔

تازہ ترین خبریں