11:37 am
 فاروق حیدر کی حکومت نے خطے میں میرٹ کا بول بالا کیا،راجہ لطیف

فاروق حیدر کی حکومت نے خطے میں میرٹ کا بول بالا کیا،راجہ لطیف

11:37 am

فاروق حیدر کی حکومت نے خطے میں میرٹ کا بول بالا کیا،راجہ لطیف چند اقتدار پرست سیاستدان تخریب کاری کرکے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے چند اقتدار پرست سیاستدان نظریا تی تخریب کاری کرکے آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے قومی اداروں کا نام استعمال کرنا گھنائونا فعل ہے۔ راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے میرٹ کی بحالی اداروں کے استحکام اور مملکت پاکستان کے ساتھ ریاست کے رشتے کو مضبوط کیا۔ اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل مظفرآباد راجہ محمد لطیف خان سابق چیئرمین یونین کونسل کٹکیر، سید غلام رسول شاہ، نمبردار طارق چوہدری، سید منظور حسین شاہ، چوہدری عبدالحمید، راجہ گل زمان خان، راجہ منظور خان، چوہدری منظور و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو حق حکمرانی اور حق اختیار دیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ بڑھا کر دوگنا کیا گیا محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام راجہ فاروق حیدر کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اِن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ راجہ لطیف

تازہ ترین خبریں